ذات واجب

( ذاتِ واجِب )
{ ذا + تے + وا + جِب }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے اسم جامد 'ذات' کو کسرۂ صفت کے ذریعے عربی ہی سے مشتق صفت 'واجب' کے ساتھ ملانے سے مرکب توصیفی بنا۔ (ذات موصوف اور واجب صفت)۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٦٤ء کو "دیوانِ حافظ ہندی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - اللہ تعالٰی کی ذات
"ذاتِ واجب کے علم میں سب اِمکان ہوتے ہیں جو عالم میں تکمیل پذیر ہو سکتے ہیں۔"      ( ١٩٤٢ء، روحِ اقبال، ٣٧ )