عربی زبان سے اسمِ جامد 'ذات' کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسمِ صفت 'شریف' لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ (ذات موصوف اور شریف صفت)۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٣٧ء کو "مجموعہ ہشت قصہ" میں مستعمل ملتا ہے۔