بخوشی

( بَخوشی )
{ بَخُشی (و معدولہ) }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی اسم کیفیت 'خوشی' اور حرف جار 'ب' کا مرکب ہے۔ اردو زبان میں فارسی سے ہی ماخوذ ہے اور بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٦٣ء میں "بیاض غزلیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - خوش دلی کے ساتھ، اپنی مرضی سے، ذاتی خواہش یا شوق سے۔
 باندھے ہوئے تھے سر سے کفن یاور و انصار جعفر کے جگر تھے بخوشی مرنے کو طیار      ( ١٩٧١ء، مرثیۂ بدر، ٢ )
  • with pleasure
  • gladly
  • cheerfully
  • joyfully