دور دور تک

( دُور دُور تَک )
{ دُور + دُور + تَک }

تفصیلات


فارسی زبان سے مرکب تکراری 'دور دور' کے ساتھ سنسکرت سے حرف جار 'تک' لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٩٣٠ء کو "اردو گلستان (ترجمہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - جہاں تک نظر کام کرتی ہے؛ جہاں تک خیال کی رسائی ہے۔
"اس صورت میں انفرادی رائے کا پتا دور دور تک نہیں چل پاتا۔"      ( ١٩٨٢ء، برش قلم، ٨٠ )