دور نظری

( دُور نَظَری )
{ دُور + نَظَری }

تفصیلات


فارسی زبان سے اسم صفت 'دور' کے ساتھ عربی زبان سے اسم مشتق و نظر لگا کر آخر پر 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگائی گئی ہے۔ اردو میں ١٩٥٧ء کو "سائنس سب کے لیے" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - دوربینی، دور تک دیکھنے کا عمل۔
"تعلیمی ترقی کے ساتھ ساتھ بڑی عمر میں دور نظری کی عام شکایت نے ایک نئی سماجی ضرورت پیدا کر دی۔"      ( ١٩٥٧ء، سائنس سب کے لیے، ١٨٧ )