دور نظر

( دُور نَظَر )
{ دُور + نَظَر }

تفصیلات


فارسی زبان سے اسم صفت 'دور' کے ساتھ عربی زبان سے اسم مشتق 'نظر' لگا کر مرکب بنایا گیا ہے۔ اردو میں ١٩٥٧ء کو "سائنس سب کے لیے" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - [ طب ]  وہ شخص جس کو دور کی چیزیں نظر آتی ہوں، جو دور تک دیکھ سکتا ہو۔
"اگر ایک دور نظر شخص کو ٥٠ سر سے کم تر فاصلے کی اشیا صاف نظر نہیں آتیں تو اس عدسے کا ماسکی طول دریافت کیجیے جس کی مدد سے وہ شخص ان اشیا کو بھی صاف طور پر دیکھ سکے۔"      ( ١٩٥٧ء، سائنس سب کے لیے، ٢٦٠:١ )