دور کی نسبت

( دُور کی نِسْبَت )
{ دُور + کی + نِس + بَت }

تفصیلات


فارسی زبان سے اسم صفت 'دور' بطور مضاف الیہ کے ساتھ حرف اضافت 'کی' لگا کر عربی زبان سے اسم مشتق 'نسبت' بطور مضاف لگایا گیا ہے۔ یہ مرکب اضافی ہے اردو میں ١٨٦٩ء کو غالب کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - واسطہ، معمولی مشابہت، ادنٰی تعلق۔
 میں ترے شیوۂ تسلیم پہ سر دھنتا ہوں کہ یہ اک دور کی نسبت تجھے اسلام سے ہے      ( ١٩٣١ء، بہارستان، ٣٣٥ )