عربی زبان سے ماخوذ اسم 'خیر' اور فارسی اسم 'خوبی' کے درمیان حرف عطف 'واؤ' لانے سے مرکب عطفی خیر و خوبی بنا اور پھر فارسی حرف جار 'ب' بطور سابقہ لگانے سے 'بخیر و خوبی' مرکب بنا، بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٩١٢ء میں "شہید مغرب" میں مستعمل ملتا ہے۔