دور جدید

( دَورِ جَدِید )
{ دَو (و لین) + رے + جَدِید }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ عربی سے اسم مشتق 'دور' کے ساتھ عربی ہی سے ثلاثی مجرد کے باب سے اسم فاعل 'جدید' بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٢٣ء کو "سیرۃ النبیۖ " میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف زماں ( مذکر - واحد )
١ - عہد حاضر، موجودہ زمانہ، نیا زمانہ۔
"اب وہ دور جدید کے شہرہ آفاق غزل گو بن گئے۔"      ( ١٩٨٣ء، حصار انا، ١٤ )