استعانت

( اِسْتِعانَت )
{ اِس + تِعا + نَت }
( عربی )

تفصیلات


عون  تَعاوُن  اِسْتِعانَت

عربی زبان سے اسم مشتق ہے ثلاثی مزید فیہ کے باب استفعال المعتل اجوف واوی سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں ١٨١٠ء کو "اخوان الصفا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - مدد کی خواہش، امداد چاہنا۔
"استعانت کے لیے میں اس تعلق کی طرف بھاگا جو اس ذات کے ساتھ مجھ کو حاصل تھا۔"      ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبی، ١٥٠:٣ )
٢ - مرد، اعانت، ذریعہ۔
 میر منشی فلک کی استعانت کے لیے ہو گیا دم میں فراہم لشکر نجم و سہا      ( ١٩١٨ء، سحر (سراج میر خاں)، بیاض سحر، ١٠٢ )
  • seeking assistance
  • praying for help;  aid
  • help
  • assistance;  protection