دور اولین

( دَورِ اَوَّلِین )
{ دَو (و لین) + رِے + اَوْ + وَلِین }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ اسم مشتق 'دور' بطور موصوف اور 'اوّلین' بطور صفت استعمال ہوا ہے۔ اردو میں ١٩٣٤ء کو "قرآنی قصے" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف زماں ( مذکر - واحد )
١ - ابتدائی زمانہ، عہد قدیم، پرانا زمانہ۔
"یہ موجودہ دنیا کا دور اولین یا حیات انسانی کا گہوارہ تھا قدرت اسے پہلے انسانی جوڑے کی وابستگی کے نت نئے سامان پیدا کر رہی تھی۔"      ( ١٩٣٤ء، قرآنی قصے، ٩ )