دولتی

( دولَتّی )
{ دو (و مجہول) + لَت + تی }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت عددی 'دو' کے ساتھ سنسکرت زبان کے لفظ 'لات' کی تخفیف 'لت' لگا کر 'ی' بطور لاحقہ نسبتی لگائی گئی ہے۔ اردو میں ١٩١٥ء کو "سرگزشت حاجی بغلول" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - چوپائے خصوصًا گھوڑے یا گدھے کا دونوں پچھلی ٹانگیں اٹھا کر مارنا۔
"اس کی عمر پچاس سے متجاوز ہوئی ہو گی کہ گھوڑے کی دولتی سے زندگی ختم ہو گئی۔"      ( ١٩٨٢ء، تاریخ ادبِ اردو، ٢، ٢١٢:١ )