دوگھڑی

( دوگَھڑی )
{ دو (و مجہول) + گَھڑی }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت عددی کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ اسم جامد 'گھڑی' لگایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٩١ء کو حسرت لکھنوی کی "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف زماں
١ - تھوڑی دیر، کچھ ساعت۔
"جہاں دو گھڑی کو بیٹھ جاتے ہیں اپنے سفر کے حالات . سنانا شروع کر دیتے ہیں۔"      ( ١٩٢٣ء، شرر، مضامین، ١، ٤٧٤:٢ )