سنسنی خیزی

( سَنْسَنی خیزی )
{ سَن + سَنی + خے + زی }

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم کیفیت 'سنسنی' کے ساتھ فارسی مصدر 'خاستن' سے فعل امر 'خیز' میں 'ی' بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے 'خیزی' لگانے سے مرکب نسبتی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٩٨٨ء کو "صحیفہ، لاہور" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کا عمل۔
"وہ . اس پروپیگنڈے کا اثر معلوم ہوتا ہے جو اقبال کے ہاں سنسنی خیزی تلاش کرنے انہیں "انسان" ثابت کرنے والے نقادوں نے پھیلایا ہے۔"      ( ١٩٨٨ء، صحیفہ، لاہور، جنوری تا مارچ، ٨٢ )
  • لَرْزَہ خیزی
  • اِضْطِراب اَنْگیزی
  • خَوف ناکی