سنسکرت

( سَنْسْکِرِت )
{ سَنْس (ن مغنونہ) + کِرِت }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے اردو میں ماخوذ ہے اور عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم خاص نیز گا ہے بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٢٥ء کو "فغانِ قاری" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - احتیاط سے بنا ہوا؛ ساختہ؛ بناوٹی، مصنوعی، مکمل، کمال کو پہنچا ہوا، ریختہ، شستہ؛ سجا ہوا، مزین، آراستہ؛ بہترین، نہایت اعلٰی، پاک کیا ہوا، پوتر، صاف ستھرا؛ سکھایا ہوا؛ شادی شدہ۔ (ماخوذ: پلیٹس؛ جامع اللغات)
اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - [ ہندو ]  آریاؤں کی قدیم زبان جسے وہ دیوتاؤں کی زبان مانتے تھے۔
"اسے سنسکرت تنقید کی اصطلاح میں 'رس' سے سمجھایا جاسکتا ہے۔"      ( ١٩٨٣ء، تخلیق اور لاشعوری محرکات، ١٧٤ )