دنیا طلب

( دُنْیا طَلَب )
{ دُن + یا + طَلَب }

تفصیلات


عربی زبان سے اسم مشتق 'دنیا' کے ساتھ عربی زبان سے مصدر 'طلب' کے مفرس مصدر 'طلبیدن' سے فعل امر 'طلب' بطور لاحقۂ فاعل لگایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٢٧ء کو "میخانۂ الہام" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ
١ - دنیا پر جان دینے والا، مال و دولت چاہنے والا، حریص شخص۔
"ایسے دنیا طلب اشخاص اس سے یہ فائدہ اٹھاتے ہیں کہ تحقیق کے نام پر کاروبار بلہوسی میں لگے رہتے ہیں۔"      ( ١٩٧٥ء، اردو تحقیق اور مالک رام، ٧ )