دنیا پرستی

( دُنْیا پَرَسْتی )
{ دُن + یا + پَرَس + تی }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'دنیا' کے ساتھ فارسی مصدر 'پرستیدن' سے فعل امر 'پرست' لگا کر آخر پر 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگائی گئی ہے اردو میں ١٨٨٠ء کو "فسانہ آزاد" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - دنیا داری، دنیا کی حرص و ہوس میں مبتلا ہونا۔
"لامذہب آدمی کو کوئی اچھا نہیں سمجھتا خیالات چاہے جو ہوں لیکن دنیا پرستی اور ظاہر پرستی بھی کسی قدر ضرور ہے۔"      ( ١٨٨٠ء، فسانۂ آزاد، ٣٢٢:١ )
  • worldliness
  • attention to the concerns of the world
  • ;  mammon
  • worldly goods or possessions
  • riches;  wife and children
  • family