دنیا پرست

( دُنْیا پَرَسْت )
{ دُن + یا + پَرَسْت }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'دنیا' کے ساتھ فارسی مصدر 'پرستیدن' سے فعل امر 'پرست' بطور اسم فاعل لگایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٧٢ء کو "مراۃ الغیب" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - دنیا دار، حرص و ہوس میں مبتلا شخص، بخیل۔
 عجیب حال ہے دنیا پرست لوگوں کا معاد کا بھی خیال اور فکر جاہ بھی ہے      ( ١٩٠٥ء، دیوان انجم، ١٩٦ )
  • worldly
  • worldly-minded