عربی زبان سے ماخوذ مرکب اضافی ہے۔ عربی سے اسم جامد 'سنا' بطور مضاف کے ساتھ 'ے' بطور حرف اضافت بڑھا کر عربی ہی سے اسم علم 'مکہ' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت ملانے سے 'مکی' بطور مضاف الیہ لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٢٩ء کو "کتاب الادویہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔