سن گن

( سُن گُن )
{ سُن + گُن }

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ مرکب ترادفی ہے۔ سنسکرت سے ماخوذ فعل 'سن' کے ساتھ سنسکرت ہی سے ماخوذ اسم 'گن' بطور تابع موضوع ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٨٠٣ء کو "گنجِ خوبی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - اڑتی خبر، خفیہ خبر، بات کی بھنک۔
"بھائی جان کو میری شاعری کی سن گن مل گئی تھی۔"      ( ١٩٨٧ء، حیاتِ مستعار، ٣٥ )