استری

( اِسْتْری )
{ اِس + تِری }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان کے لفظ 'ستر' سے ماخوذ ہے اردو میں ١٩٠٨ء کو "صبح زندگی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم آلہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : اِسْتِرْیاں [اِس + تِر + یاں]
جمع استثنائی   : اِسْتِرْیوں [اِس + تِر + یوں (و مجہول)]
١ - لوہے یا پیتل کا آلہ جسے گرم کر کے کپڑے کی چرسیں مٹانے اور سیون بٹھانے یا شکن ڈالنے کے لیے کپڑے پر دبا کر پھیرتے ہیں۔
"دھلوانے کی ضرورت نہ استری کی حاجت۔"      ( ١٩٠٨ء، صبح زندگی، ١٧٥ )
٢ - [ کاغذ سازی ]  کاغذ کو چکنا کرنے کا وزنی بیلن، مہرہ (اصطلاحات پیشہ وراں، 186:4)
  • woman
  • wife