کروڑ پتی

( کَروڑ پَتی )
{ کَروڑ (واؤ مجہول) + پَتی }

تفصیلات


پراکرت زبان سے ماخوذ اسم 'کروڑ' کے بعد زبان سے ماخوذ اسم 'پَتی' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٢٣ء کو "احیائے ملّت" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - کروڑ روپے کا مالک، بے انتہا دولت مند، نہایت مالدار۔
"آنٹ گوہر ایک لیجنڈری ہستی تھیں، کروڑ پتی اور بار سوخ۔"      ( ١٩٨٧ء، گردشِ رنگ چمن، ٢٤٦ )