کریکٹر

( کَریکْٹَر )
{ کَریک (فتحہ مجہول ک) (ی مجہول) + ٹَر }
( انگریزی )

تفصیلات


Character  کَریکْٹَر

انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٢٤ء کو "ناٹک ساگر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : کَریکْٹَروں [کَریک (کسرہ ک مجہول) + ٹَروں (و مجہول)]
١ - سیرت، کردار۔
"مولانا کے کریکٹر میں تین چیزیں خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔"      ( ١٩٥١ء، خطبات محمود، ٦٤ )
٢ - ناول یا ڈرامے کی شخصیت، افسانے کا کردار۔
"شپکسپئر کے کریکٹروں پر بیسیوں کتابیں لکھی گئی ہیں۔"      ( ١٩٢٤ء، ناٹک ساگر، ١١٩ )