کرۂ ارض

( کُرَۂِ اَرْض )
{ کُرَہ + اے + اَرْض }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'کرہ' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی 'ارض' ملنے سے مرکب نسبتی بنا۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٢٣ء کو "سیرۃ النبیۖ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - زمین کا گولہ، تمام زمیں جو گیند کی شکل پر ہے۔
"کرہ ارض اور خود انسان کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا تھا کہ انہیں کائنات میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، فلسفہ کیا ہے، ٤٤٦ )