کرین

( کِرین )
{ کِرین (ی مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


Crane  کِرین

انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٦٣ء کو "رسالہ کلوں کے باب میں" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : کِرینیں [کِرے + نیں (یائے مجہول)]
جمع غیر ندائی   : کِرینوں [کِرے + نوں (واؤ مجہول)]
١ - بھاری بوجھ اٹھانے کی ایک بڑی مشین، جرّر ثقیل۔
"کچے گھروندوں کی جگہ مشینوں، کرینیوں، بلڈوزورں کنکریٹ اسٹیل کے انبار نے اور ملٹی نیشنل اداروں نے لے لی۔"      ( ١٩٨٧ء، کچھ نئے اور پرانے افسانہ نگار، ١٥٦ )