کریٹ

( کِریٹ )
{ کِریٹ (یائے مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


Crate  کِریٹ

انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٧٤ء کو "بستہ معلومات مرغبانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : کِریٹوں [کِرے (یائے مجہول) + ٹوں (واؤ مجہول)]
١ - کچی لکڑیوں کا بکس، لکڑی کا صندوق۔
"اس نے ایسے کتنے ہی زخمی دیکھے ہوں گے جو کریٹ میں پڑی ٹوٹی رسی بوتلوں کی طرح کسی خالی گھر یا ریسٹ ہاؤس میں پڑے تھے۔"      ( ١٩٨٨ء، صدیوں کی زنجیر، ٥٦١ )