کراٹے

( کَراٹے )
{ کَرا + ٹے }
( جاپانی )

تفصیلات


جاپانی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٨٩ء کو "افکار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - جمع )
جمع غیر ندائی   : کَراٹوں [کَرا + ٹوں (واؤ مجہول)]
١ - ایک جاپانی کھیل کا نام، خالی ہاتھوں سے لڑنے کا ایک طریقہ جس کی باقاعدہ تربیت حاصل کی جاتی ہے۔
"بلّو نے کراٹے کے انداز میں پھدک کر ہاتھی کی ٹانگ پر ایک ضرب لگائی۔"      ( ١٩٨٩ء، افکار، کراچی، اپریل، ٧٠ )