١ - چھوٹا کپا، تیل رکھنے کا چھوٹا سا چرمی یا ٹین کا ظرف نیز مشین میں تیل ڈالنے کا دھات کا بنا ہوا ظرف جس میں تیل نکلنے کے لیے ایک باریک نلکی لگی ہوتی ہے اور الٹا کر کے پیندے کو دبانے سے تیل قطرہ قطرہ ٹپکتا ہے، وہ ظرف جس میں مشعلچی تیل بھر کر تھوڑا تھوڑا ٹپکاتے رہتے ہیں۔
"شاید مولانا کا مطلب ہے کہ کاغذ سمٹ کر گندھی کی کپی کی ڈاٹ بن گیا۔"
( ١٩١٢ء، معرکۂ چکبست و شرر، ٣٤٣ )