کرنٹ اکاؤنٹ[2]

( کَرَنْٹ اَکاؤُنْٹ[2] )
{ کَرَنْٹ + اَکا + اُونْٹ }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'کرنٹ' کے بعد انگریزی اسم 'اکاؤنٹ' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٤٧ء کو "میرے بھی صنم خانے" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - بنک میں کسی شخص کا ایسا کھاتہ جس میں جب چاہے اور جتنی چاہے رقم نکالی جاسکتی ہے، جاری کھاتہ۔
"انہوں نے ہمیں کروڑ پتیوں کے کرنٹ اکاؤنٹ کی جھلکیاں دکھائیں۔"      ( ١٩٧٦ء، زر گزشت، ٦٥ )