کرنل

( کَرْنَل )
{ کَر + نَل }
( انگریزی )

تفصیلات


Colonel  کَرْنَل

انگریزی زبان کے اسم 'کولونل' سے ماخوذ 'کرنل' اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٤٢ء کو "سنگ و خشت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : کَرْنَلوں [کَر + نَلوں (واؤ مجہول)]
١ - فوجی رجمنٹ کا اعلٰی افسر۔
"ہندو فوج کے سابق کرنل یہاں ریزیڈنٹ بہادر بن کر آئے۔"      ( ١٩٨٠ء، سفر نصیب، ٧٣ )