کرومیٹن

( کُرومَیٹَن )
{ کُرو (ضمہ مجہول ک) + مَے (یائے لین) + ٹَن }
( انگریزی )

تفصیلات


Chromatin  کُرومَیٹَن

انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٤٠ء کو "مکالماتِ سائنس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - [ حیاتیات ]  خلیے کے مرکزے کا جزو جسے بہ آسانی رنگ دیا جاسکتا ہے۔
"ہمیشہ نخزمایہ مرکزہ کے کرومیٹن (Chromatin) میں پایا جاتا ہے۔"      ( ١٩٦٦ء، مبادی نباتیات، ٦٧١:٢ )