لائسنس

( لائِسَنْس )
{ لا + اِسَنْس (فتحہ س مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


Licence  لائِسَنْس

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٠ء کو "تاریخ نثر اردو" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : لائِسَنْسوں [لا + اِسَن + سوں (و مجہول)]
١ - حکومت وغیرہ کی طرف سے دیا جانے والا اجازت نامہ، اجازہ، پروانہ۔
"تمہارے پاس کم از کم ایک مہینہ ٹھہروں گی . میں موٹر چلانا سیکھوں گی اور اپنا لائسنس بنوا کر جاؤنگی۔"      ( ١٩٨٨ء، ایک محبت سو ڈرامے، ٣٩٥ )
  • پرمَٹ
  • اِجازَہ