اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - آگے پیچھے، سیاق و سباق، لاحق و سابق۔
"اس کے ساتھ تقریر کے لاحق و سابق پر نظر ڈالی جائے۔"
( ١٩٧٥ء، متحدہ قومیت اور اسلام، ٢٠ )
٢ - [ قواعد ] وہ لفظ جو کسی لفظ کے شروع یا بعد میں درج ہو لاحقہ یا سابقہ۔ (پلیٹس، جامع اللغات)
٣ - [ شاعری ] ایک شعری صنعت، تجنیس کی نویں قسم۔
"جو صنعتیں استعمال کی گئیں ہیں وہ یہ ہیں . ارصاد، رجوع، لاحق، تضاد . توشیح وغیرہ۔"
( ١٩٧٩ء، نساخ (حیات و تصانیف)، ٢٠٦ )
٤ - [ فقہ ] اس شخص کو کہتے ہیں جس کی امام کے ساتھ (نماز میں) شریک ہونے کے بعد یا شریک ہونے سے پہلے ایک یا کئی رکعتیں جاتی رہی ہوں۔
"لاحق اپنی چُھوٹی ہوئی نماز کو کس وقت اور کس طرح پوری کرے۔"
( ١٩٥٣ء، کفایت اللہ (مفتی)، تعلیم الاسلام، ٤٤:٣ )