لب مرگ

( لَبِ مَرْگ )
{ لَبے + مَرْگ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ 'لب' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر فارسی اسم 'مرگ' لگانے سے مرکب اضافی 'لب مرگ' اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٣ء کو "دلی کی شام" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - مرنے کے قریب۔
"تاروں کی تھکی ماندی روشنی میں سارا شہر تاریک و لب مرگ معلوم ہوتا ہے۔"      ( ١٩٦٣ء، دلی کی شام، ١٣ )