لالہ رخ

( لالَہ رُخ )
{ لا + لَہ + رُخ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسما 'لالہ' اور 'رخ' پر مشتعمل مرکب 'لالہ رخ' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠١ء کو "الف لیلہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - سرخ چہرے والا، مراد: معشوق، حسین، محبوب، دلربا، جس کے رخسار لالہ جیسے سرخ ہوں۔
 وہ دیکھ سامنے اس لالہ رخ کا مسکن ہے وہ دیکھ پھولوں میں اک ماہتاب روشن ہے      ( ١٩٨٤ء، سمندر، ٦٥ )