لانا

( لانا )
{ لا + نا }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ فعل متعدی 'لے آنا' کی تخفیف 'لانا' اردو میں بطور فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٠٣ء کو "مثنوی نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

فعل متعدی
١ - کسی چیز یا شخص کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے آنا، حاضر کرنا، موجود کر دینا۔
"ادھر اسی وقت لیٹربکس سے برخوردار صفدر رضا سلمہ نے ہمیں کرنل محمد خاں صاحب کا خط لا کر دیا۔"      ( ١٩٨٥ء، تماشا کہیں جسے، ١٣٧ )
٢ - ایک حالت سے دوسری حالت پر لے آنا، ایک صورت حال سے چھڑا کر دوسری صورت حال پیدا کرنا، ڈھب پر لانا۔
"اللہ پاک کی قسم اسے اپنی راہ پر نہ لائے تو ہم بھی اپنی ماں کے نہیں۔"      ( ١٩٨٥ء، تماشا کہیں جسے، ١٢٥ )
٣ - (کوئی لفظ وغیرہ) تقریر یا تحریر میں استعمال کرنا، ادا کرنا یا استعمال کرنا، تحریر کرنا، پیش کرنا، بیان کرنا۔
"اس درنک چھند کے ہر مصرع میں سگین (فعلن) دوبار لانے سے چھ اکثر یا آٹھ ماترائیں ہوتی ہیں۔"      ( ١٩٨٤ء، اردو اور ہندی کے جدید مشترک اوزاں، ٤٨ )
٤ - آنے دینا۔
 وہ دن فراق کا کہ نہ لائے خدا جسے اس عشق میں برا ہے بہر طور دیکھا    ( ١٩٢٥ء، شوق قدوائی، فیضان شوق، ٣٩ )
٥ - جننا۔
"ساتھ گزرنے عدت کے اور نسب ثابت ہو جاوے گا۔"    ( ١٨٦٧ء، نورالہدایہ (ترجمہ)، ٨٦:٢ )
٦ - توجہ دلانا، متوجہ کرنا، آمادہ کرنا۔
"شیر کو اس بات پر لایا چاہیے کہ اسے شکار کرے۔"      ( ١٨٣٨ء، بستان حکمت، ١٢٠ )
٧ - لگانا، ڈالنا۔
 دیدۂ خونبار کا وہ رنگ ہے اے تیغ عشق سیل خوں جیسے کہ منہ پر زخم کاری لائے ہے      ( ١٨٠٩ء، جرات، کلیات، ١٥٠ )
٨ - شامل کرنا، رکھنا، جگہ دینا، ملانا، انضمام، اشتراک۔
"مگر یہ بالکل نئی قسم کی تھی اور لائی ہوئی نہ تو بیچارے دروغہ جی کی اور نہ تحصیلدار صاحب کی۔"      ( ١٩٦٥ء، چار ناولٹ، ١٢٩ )
٩ - اختیار کرنا (اسلام وغیرہ کے ساتھ مستعمل)۔
"رانو امریکہ سے لائی ہے ہماری پرانی دوست ہے کبھی کبھی منہ کا مزہ بدلنے کے لیے اسے پی لوں گا۔"      ( ١٩٨٧ء، روز کا قصہ، ١٥ )
١٠ - پیدا کرنا، بیان کرنا، ظاہر یا نمایاں کرنا، سامنے لانا۔
 ملک کو ہم نے فلاحت سے دیے معقول پھل اندلس کی سرزمین لائی عرب کے پھول پھل      ( ١٨٨٩ء، لیل و نہار، ١١ )
١١ - [ ہندو ]  چھونا، بھڑانا، مس کرنا، جوڑنا، رابطہ کرنا۔ (فرہنگ آصفیہ)
١٢ - [ بازاری ]  رنڈی بلانا، کٹنا پا کرنا، سودا کرانے والا، آڑھتیا۔ (نوراللغات، فرہنگ آصفیہ)
١٣ - بطور لاحقہ نیز مصادر کے تعدیے کی علامت جیسے دلانا (رونا سے) جلانا (جان سے) پلانا (پینا سے) سلانا (سونا)۔
 بھلاتی ہے دنیا بہوت ساز سوں نکو جیولا اس دغا باز سوں      ( ١٦٠٩ء، قطب مشتری، ٦ )
  • to bring
  • fetch;  to bring forward;  to bring in
  • introduce
  • usher in;  to import;  to bring under
  • to include (in);  to bring (a person) to agree (to)