لاٹھی چارج

( لاٹھی چارْج )
{ لا + ٹھی + چارْج }

تفصیلات


پراکرت زبان سے ماخوذ اسم 'لاٹھی' کے ساتھ انگریزی اسم 'چارج' لگانے سے مرکب 'لاٹھی چارج' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٦ء کو "آگ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - لوگوں کو ہٹانے کے لیے پولیس وغیرہ کا لاٹھیوں سے حملہ۔
"آزادی کی تحریک اپنے عروج پر پہنچی جلسوں، جلوسوں، اشک آور گیس، لاٹھی چارج . سے ہوتی ہوئی ساحل مراد تک آئی۔"      ( ١٩٨١ء، اکیلے سفر کا اکیلا مسافر (دیباچہ)، ٩ )