فعل متعدی
١ - (جانور، گاڑی، چھکڑے یا آدمی وغیرہ پر) سامان وغیرہ رکھنا، بہت سا بوجھ رکھنا۔
"اسے چٹائی سمیت جس پر وہ سور رہا تھا اونٹ پر لاد دیا۔"
( ١٩٤٠ء، الف لیلہ و لیلہ، ٤٥٢:١ )
٢ - (کھیت وغیرہ ذخیرے کی جگہ سے) منڈی میں بھیجنا۔
"کاشت کار طرف پسند کرنے زمین اور بیج اور تردد اور طیاری اور باندھنے و لادنے تنباکو . توجہ تام مصروف کریں۔"
( ١٨٤٥ء، مزید الاموال، ١٢٦ )
٣ - [ مجازا ] کسی کے ذمے عائد کرنا، سر تھوپنا، زبردستی ٹھونسنا۔
"نہ کوئی لفظ معنی پر لادا گیا ہے اور نہ معنی لفظ پر لادے گئے ہیں۔"
( ١٩٧٩ء، اردو ادب میں سفر نامہ، ٢٧٣ )
٤ - [ کشتی ] حریف کو کولھے یا کندھے پر اٹھا لینا۔ (فرہنگ آصفیہ، جامع اللغات)
٥ - [ ٹھگی ] پھانسی دینا۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 202:8)