لاینفک

( لایُنْفَک )
{ لا + یُن + فَک }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت 'ینفک' کے ساتھ عربی حرف نفی 'لا' بطور لاحقہ لگانے سے 'لاینفک' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٤ء کو "دیوان اُنس" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - جو جدا نہ ہو سکے، اٹوٹ۔
"یہی تھئیٹر کے وہ اجزائے لایفنک ہیں کہ جن کے بغیر تھیٹر اور ڈرامے کا تصور ممکن نہیں۔"      ( ١٩٨٦ء، اردو اسٹیج ڈراما، ١٩ )
  • غَیر مُنْفَک