لاولدیت

( لاوَلَدِیَت )
{ لا + وَلَدِیَت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ مرکب 'لاولد' کے ساتھ 'یت' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب 'لاولدیت' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٦ء کو "غالب ایک شاعر، ایک اداکار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - بے اولاد ہونے کی صورت حال۔
"انیس ناگی غالب کی خاندانی ازدواجی . اور لاولدیت کے معاملات . زیر بحث لائے ہیں۔"      ( ١٩٨٦ء، غالب ایک شاعر، ایک اداکار، ٨ )