لاعلم

( لاعِلْم )
{ لا + عِلْم }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں حرف نفی 'لا' کے ساتھ عربی اسم 'علم' لگانے سے مرکب 'لاعلم' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦١ء کو "الف لیلہ نومنظوم" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - جو جانتا نہ ہو جسے معلوم نہ ہو، جسے (کسی بات کی) خبر نہ ہو، ناواقف۔
"ہندوستانی طلبہ . اپنے ملک کی تاریخ اور جغرافیے کے بارے میں قطعاً لاعلم نظر آتے ہیں۔"      ( ١٩٨٧ء، اردو ادب میں سفر نامہ، ٥٥٣ )
  • بے علم
  • ناواقف
  • بے خبر