لاقانونیت

( لاقانُونَیِت )
{ لا + قا + نُو + نَیِت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں حرف نفی 'لا' کے ساتھ عربی اسم 'قانون' کے ساتھ 'یت' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب 'لاقانونیت' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٩ء کو "برصغیر دس اسلامی جدیدیت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - [ سیاست ]  قانون کے خلاف عمل درآمد، (مجازاً) بغاوت و سرکشی۔
"مسلمانوں کے لیے کون سا راستہ سب سے زیادہ قابل عمل ہو گا . ہندو انتہا پسندوں سے انقلابی لاقانونیت میں تعاون کرنا۔"      ( ١٩٨٩ء، برصغیر میں اسلامی جدیدیت، ٢٦٩ )
  • lawlessness