لامحالہ

( لامَحَالَہ )
{ لا + مَحا + لَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں حرف نفی 'لا' کے ساتھ عربی اسم 'محل' کے جمع 'محال' کے ساتھ 'ہ' بطور لاحقۂ تانیث لگا کر مرکب 'لامحالہ' اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠٩ء کو "دیوان شاہ کمال" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - یقیناً، بالضرور نیز مجبوراً۔
"مولانا کو لامحالہ اپنے ہی ذہن و فکر کے لالہ زار کو سجانا پڑا۔"      ( ١٩٨٨ء، اردو کی ترقی میں مولانا ابوالکلام آزاد کا حصہ، ١٧ )
  • بالضرور
  • ناگزیر