تفصیلات
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'ذریعہ' کے ساتھ فارسی حرف جار 'ب' بطور سابقہ لگانے سے 'بذریعہ' مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٦٠ء میں خطوط غالب میں مستعمل ملتا ہے۔
متعلق فعل
١ - وسیلے سے، وساطت سے۔
"یہ تینوں نظمیں ان کی خدمت میں بذریعہ ڈاک ارسال کیں۔"
( ١٩٣٨ء، ملفوظات اقبال، ١٦٥ )
- by way (of)
- by means (of)
- through; by reason of