سنگ لاخ زمین

( سَنْگ لاخ زَمِین )
{ سَنْگ (ن غنہ) + لاخ + زَمِین }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی ترکیب 'سنگلاخ' بطور صفت کے ساتھ فارسی ہی سے ماخوذ اسم ظرف مکان 'زمین' بطور موصوف ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٩٣٥ء کو "چند ہم عصر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - [ کنایۃ ]  شعر و ادب میں بطور مضمون استعمال کی جانے والی مشکل اضافِ سخن جن سے نفس مضمون ساقط یا دُشوار ہو جائے۔
"جس زمیں کے ردیف قافیہ میں مضمون سمجھانے کی اہلیت نہ ہو اُسے سنگلاخ زمین کہتے ہیں۔"      ( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ٩٥ )