سنگ چور

( سَنْگ چُور )
{ سَنْگ (ن غنہ) + چُور }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سنگ' کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ اسم صفت 'چور' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٨٤٥ء کو "حکایت سخن سنج" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ایک انتہائی زہریلا سانپ جس کی پشت پر سر سے دُم تک گل سفید ہوتے ہیں۔
"جوگیوں نے اپنے فن یا منتر سے سَنگ چور سانپ کو زیر نہیں کیا۔"      ( ١٩٧٨ء، حریت، کراچی، ٩ فروری، ٦ )