سنگ تراشی

( سَنْگ تَراشی )
{ سَنْگ (ن غنہ) + تَرا + شی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے مرکب 'سنگ تراش' کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت 'ی' بطور لاحقہ نسبت بڑھانے سے 'سنگ تراشی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٨٣ء کو "جغرافیہ گہتی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - عمارت اور دوسری ضروریاتِ زندگی کے لیے پتھر کی چیزیں بنانے کا فن یا پیشہ؛ (مجازاً) بُت گری۔
"سنگ تراشی (مجسمہ سازی) اور فن تعمیر کو فنونِ لطیفہ یا ہنر ہائے زیبا کہا جاتا ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٣٧ )