سنگاردان

( سِنْگارْدان )
{ سِن (ن غنہ) + گار + دان }

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم کیفیت 'سنگار' کے ساتھ فارسی سے لاحقہ ظرفیت 'دان' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٩١٦ء کو "بازارحسن" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
١ - وہ صندوقچہ، پٹاری یا ڈبہ جس میں عورتیں سامانِ آرائش مثلاً سرمہ، مِسّی وغیرہ رکھتی ہیں۔
"انہوں نے وہ جگہ کھودی تو وہاں سے ایک سنگاردان برآمد ہوا جوہر مزان کی ملکیت تھا اور موتیوں سے بھرا ہوا تھا۔"      ( ١٩٨٨ء، فاران، کراچی، نومبر، ٨ )
  • Dressing case