سنگ زنی

( سَنْگ زَنی )
{ سَنْگ (ن غنہ) + زَنی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے مرکب نسبتی ہے۔ فارسی سے ماخوذ اسم 'سنگ' کے ساتھ فارسی مصدر 'زدن' سے اسم فاعل 'زن' میں 'ی' بطور لاحقہ کیفیت کے اضافے سے 'زنی' ملا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٨٤ء کو "دیوانِ انس" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - سنگ اندازی، پتھر مارنا۔
"سنگ زنی اور کلوخ اندازی نہایت قابِل قدر فن سمجھا جاتا تھا۔"      ( ١٩٣٢ء، افسر الملک، تفنگ بافرہنگ، ٤ )