سنگ گراں

( سَنْگِ گَراں )
{ سَن (ن غنہ) + گے + گَراں }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ فارسی میں اسم 'سنگ' کے ساتھ کسرۂ صفت بڑھا کر فارسی ہی سے ماخوذ اسم صفت 'گراں' ملنے سے مرکب بنا۔ مذکور ترکیب میں 'سنگ' موصوف اور 'گراں' صفت ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور ١٨٦٩ء کو "دیوان غالب" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - بھاری پتھر، (کنایۃً) رُکاوٹ۔
"حکومت کا ریڈیو ڈیپارٹمنٹ ہندی کی راہ میں سنگ گراں بنا ہوا ہے۔"      ( ١٩٧٦ء، ہندی اردو تنازع، ٤٢٧ )